سابق ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن کی والدہ انتقال کرگئیں

114

میرپورخاص (نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں ۔ان کی نماز جنازہ اور تدفین میرپورخاص میں کی گئی۔ سابق ڈپٹی کمشنر میرپورخاص اور موجودہ کراچی ویسٹ کے ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن کی والدہ طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کرگئیں جنکی تدفین انکے آبائی شہر میرپورخاص کے تاج دھنی قبرستان میں کی گئی۔نماز جنازہ اور تدفین میں سرکای افسران، رشتے داروں عزیز و اقارب،دوست احباب اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحومہ کا سوئم کل بعد نماز ظہر ان کی رہائشگاہ آدم ٹائون میں کیا جائے گا۔