مستقل کرنے پر حکومت کے مشکور ہیں‘ فلک زمان خان

243

پشاور (اے پی پی) سپیشل فورس کے سینکڑوں نوجوانوں کو مستقل کرنے سے ان میں پھیلی ہوئی مایوسی اور بے چینی کا خاتمہ ہو گیا ہے جس پر سپیشل فورس کے جوان حکومت اور آئی جی پولیس کے ممنون ہیں اور یہ جوان حکومت کے اس جذبہ کو سلام پیش کرتے ہوئے ملک کی سلامتی کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار سپیشل فورس کے فلک زمان خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سپیشل فورس کے سینکڑوں نوجوانوں کا مستقبل دائو پر لگا ہو اتھا ان کی عمریں نوکری کی حد سے نکل رہی تھی جس کی وجہ سے ان میں کافی مایوسی اور بے چینی پھیلی ہوئی تھی‘ تاہم حکومتی فیصلے کے بعد ان میں پائی جانے والی بے چینی اور اور مایوسی کا خاتمہ ہواہے‘انہوں نے حکومت کے فیصلے کو سراہاہے۔