غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل کے اجراء کیخلاف عام انسان تحریک کی ریلی

180

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل کے اجرا کے خلاف عام انسان تحریک کا احتجاجی مظاہرہ جعلی ڈومیسائل کیخلاف نعرے۔ جیکب آباد میں غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل کے اجراء کیخلاف عام انسان تحریک کی جانب سے شہید اللہ بخش پارک سے ضلعی صدر محمد حسن ٹالانی،ظہور مائری،ساجد سولنگی، منٹھار ٹالانی و دیگر کی قیادت میں جلوس نکالا گیا جس میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور ڈی سی چوک پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے، جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہوگئی۔ اس موقع پر محمد حسن ٹالانی، جیکب آباد ایکشن کمیٹی کے حبیب لاشاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیکب آباد کے نوجوانوں کے حق پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے، جو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ غیر مقامی افراد کو جیکب آباد کا ڈومیسائل جاری کیا جا رہا ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں جیکب آباد کے ڈومیسائل پر خیرپور،کراچی ،سرگودھا کو افراد کو مختلف محکموں میں بھرتی کیا گیا ہے جعلی ڈومیسائل کا اجرا بند کیا جائے اور جعلی ڈومیسائل پر بھرتی کئے گئے غیر مقامی افراد کو فارغ نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔