سرگودھا، اسٹون کرشنگ کے دوران 2 مزدور جاں بحق

149

سرگودھا(آئی این پی)پنجاب کے شہر سرگودھا میں اسٹون کرشنگ کے دوران پیش آنے والے 2 مختلف حادثات کے نتیجے میں 2 مزدور جاں بحق ہو گئے۔پیر کو ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک واقعے میں سرگودھا میں اسٹون کرشنگ کے علاقے پہاڑی نمبر 126 پر کرشنگ جاری تھی کہ اس دوران سر پر پتھر لگنے سے مالی خان جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہاڑی نمبر 123 پر رسہ ٹوٹنے سے خورشید نامی مزدور نیچے گر کر جاں بحق ہو گیا۔دونوں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔