نئی کابینہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی، رہنما ف لیگ

182

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ فنکشنل حیدر آباد کے صدر ایڈووکیٹ ظفر اللہ، جنرل سیکرٹری رفیق مگسی، فاروق راجڑ، سید ماجد علی ودیگر نے حیدر آباد پریس کلب کے انتخابات میں صدر منتخب ہونے پر لالا رحمان سموں، جنرل سیکرٹری محمد حسین، نائب صدر تصور شاہ، جوائنٹ سیکرٹری شیراز بھٹی، خازن جانی خاصخیلی اور اراکین گورننگ باڈی کو مبارک پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئی باڈی صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔