ٹنڈو جام میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی ہڑتال، دفاتر کی تالا بندی

206

ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) ٹنڈو جام میونسپل کمیٹی کے ملازمین نے مسائل حل نہ ہونے پر ہڑتال کر دی۔ میونسپل کمیٹی ٹنڈو جام کے ملازمین کے صدر غلام شبیر چانڈیو، جنرل سیکرٹری رائو فیصل، منصوراجپوت اور سجاد لاشاری نے میونسپل کمیٹی کی تالا بندی کے بعد مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی میں کو ئی آفیسر بیٹھنے کو تیار نہیں اور چیئرمین نے انہیں بات چیت کا ٹائم دیا تھا لیکن وہ اپنے ذاتی دورے پر بیرون ملک چلے گئے ہیں، جس کی وجہ ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ بھی حل نہیں ہوا ہے، جس کی وجہ سے مجبور ہو کر وہ ہڑتال کرنے پر مجبور ہوئے ہیں اگر ان کے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو وہ سیوریج پمپ کو بھی بند کردیں گے، اس کے نتیجے میں جو صورتحال شہر میں ہوگی اس کی ذمے داری میونسپل کے اوپر عائد ہوگی۔