آفیسرز ایکشن کمیٹی نے میئر اورڈپٹی میئر کوہٹانے کامطالبہ کردیا

189

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آفیسرز ایکشن کمیٹی کا اجلاس کے ایم سی افسران کے ہمراہ منعقد ہوا جس میں رباب جعفری نائب صدر نے تفصیلی رپورٹ لینے کے بعد کہا ہے کہ میئر ، ڈپٹی میئر نا اہل ہیں ‘تبدیل کیاجائے۔ خود ائر کنڈیشنڈ کمروں میں جنریٹر چلا کر مزے لیتے رہے عملہ گرمی و اندھیرے میں کام کرتا رہا۔ ایکشن کمیٹی نے افسران دشمن ایک اہم محکمے کے سربراہ کے خلاف قرارداد منظور کرتے ہوئے اسکے جعلی اور گمراہ کن حکمنامے نمبر Sr.Dir. (HRM)KMC/ 997بتاریخ 17جون 2019ء کی فوری منسوخی کا مطالبہ کیا ہے جس میں موصوف نے سندھ ہائی کوررٹ سے رپورٹ ہونے کے بعد عدالت سے نیا حکم لیے بغیر اپنے ہی افسر ڈائریکٹر ایڈمن سے میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ سے 19گریڈ میں ما ورائے قانون تنخواہ ایڈجسٹ کرالی ہے جبکہ انکے دوست جو اہم پوسٹ پر تعینات ہیں انہوں نے انکی تنخواہ ایڈجسٹ کرکے مزید ماورائے قانون کام کیا ہے۔ رباب جعفری نے کہا کہ جمیل فاروقی کا حکم نامہ فوری واپس لیا جائے۔ کینیڈا میں دس سال گزارنے والے میاں بیوی اور کے ا یم سی سے کرپشن پر برطرف ہونے والے افسر کی پذیرائی کرکے ہمیں نیب میں جانے پر مجبور نہ کیا جائے۔