حکومت کاروبار تباہ کرکے عوام سے ٹیکس مانگ رہی ہے‘ مصطفی کمال

240

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ ملک بند گلی کی طرف جا رہا ہے، حالات جتنے بگڑ رہے ہیں آپشنز محدود ہوتے جا رہے ہیں، ملک کو سنبھالنے کے لیے قابل افراد کی ضرورت ہے، ذاتی مفادات اور انا سے بالاتر ہو کر فیصلے لینے ہونگے ورنہ آئندہ آنے والی نسلیں ہمیں اچھے ناموں سے یاد نہیں رکھیں گی۔ ان خیالات کا اظہار سید مصطفی کمال نے نارتھ ناظم میں اکاخیل برادری کے عمائدین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہے حکومت غریبوں اور تاجروں پر آئے روز بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سمیت نئے نئے ٹیکسز کا بوجھ لاد رہی ہے۔ خام مال سمیت بجلی اور گیس کی قیمتوں میں لگاتار اضافے نے کاروبار تباہ کر دیا ہے اور اس تباہی باوجود کے حکومت بول رہی ہے کہ عوام ٹیکس دے۔ بے روزگاری انتہاکو پہنچ رہی ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں نے خود کشیاں کرنا شروع کر دی ہیں اور حکومتی اراکین اپنی خوابوں کی جنت سے نکلنے کیلیے تیار نہیں ہیں۔