شہریوں کومویشی منڈیوں میں احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایت

228

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)عیدالاضحی کے موقع پر بڑے پیمانے پر قربانی کے جانوروں کو شہر میں فروخت کے لیے لائے جانے کے پیش نظر میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز نے کانگو وائرس سے بچائو کے لیے شہریوں کو ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ عیدالاضحی کے لیے قربانی کے جانور خریدتے وقت مویشی منڈیو ںمیں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔