ایف آئی اے کے 2افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری

213

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے2 افسران کے تبادلے و تقرر کے احکامات جاری کردیے گئے ،اعلامیے کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرؤف شیخ کا کارپوریٹ کرائم سرکل سے تبادلہ کرکے انہیں امیگریشن جناح ائیر پورٹ پر تعینات کیا گیا ہے ۔جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بہاول استوکا ایف آئی اے امیگریشن آرئیول سے امیگریشن ڈپارچرمیں تبادلہ کردیا گیا ہے ۔