حج کا فریضہ حلال پیسوں سے ادا کیا جائے،عثمان صفدر

126

کراچی (پ ر) المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر جامع مسجد سعد بن ابی وقاص ڈیفنس فیز 4 میں حج و عمرہ کے تربیتی پروگرام سے شیخ عثمان صفدر فاضل مدینہ یونیورسٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں فرزندان توحید عازمین حج کی سعادت حاصل کرنے کیلیے پاکستان کے غیر سرکاری سفیر رب کائنات کے مہمان بن کر حرمین شریفین کا رخ کرتے ہیں۔ عازمین حج کی مہمان نوازی کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔ استطاعت کے باوجود حج کا فریضہ انجام نہ دینے والے احکامات خداوندی سے روگردانی کرتے ہیں، ہمیں چاہیے کہ اپنے حلال اور صاف شفاف پیسوں سے حج کا فریضہ ادا کریں۔