جامعات المحصنات کے تحت 11روزہ ٹیچرٹریننگ پروگرام

260

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مولانا مودودیؒ کا لٹریچر اسلام کے دائمی اصولوں کو دلوں میں اتارنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور کم تعلیم یافتہ و اعلیٰ تعلیم یافتہ طبقات میں یکساں مطلوب ہے۔ یہ بات ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی خواتین ڈاکٹر حمیرا طارق نے جامعات المحصنات پاکستان کے تحت ٹیچرز ٹریننگ پروگرام (تدریب المعلمات)میں مولانا مودودیؒ کے لٹریچر کے اوصاف واثرات پر ورکشاپ کرواتے ہوئے کہی۔ 11روزہ تربیتی پروگرام کاباقاعدہ آغاز ۲۷ جون کو جامعۃ المحصنات مانسہرہ میں ہوچکا ہے ۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ثمینہ سعید نے معلم اور بچے کے تعمیری کردار پر پروگرام کرواتے ہوئے کہا کہ معلم کا کردار اور رویہ طالب علم کی زندگی پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں ۔ایچی سن کالج لاہور کے لیکچرار خالد سیف اللہ، ڈاکٹر عبدالرحمن حفیظ،ریسرچ فیلور رفاہ یونیورسٹی ارشد احمد بیگ اور دیگر مربین نے مختلف موضوعات پر ورکشاپس کروائیںاور لیکچردیے۔علاوہ ازیں نگران شعبہ تعلیم طیبہ عاطف نے انقلاب بذریعہ تعلیم پر گفتگو کی۔ اساتذہ کی تربیت کے لیے مختلف مضامین کے حوالے سے عملی مشق بھی کروائی جارہی ہے۔