پولیس نے نئے سال کی پہلی ششماہی رپورٹ جاری کردی

186

کاچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس نے رواں سال کے پہلے 6ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاری کردی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری سے جون تک کی مدت میں193پولیس مقابلے پو لیس مقابلوں میں 18 ملزمان ہلاک، 9پولیس اہلکار شہید اور 7زخمی ہوئے جبکہ 373 ملزمان کو جرم کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔204گروہوں کا قلع قمع کیا گیا، 9180ملزمان گرفتار ہوئے،گرفتار ہونے والوں میں 274قاتل و دہشت گرد بھی شامل ہیں، گرفتار ملزمان میں 467 ڈکیت، غیر قانونی اسلحے رکھنے کے الزام میں 3703، منشیات رکھنے کے الزام میں2812 ،2498مفرور اور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیاپولیس نے 6ماہ کے دوران مختلف کارروائیوں میں 44 کلاشنکوف، 34 شاٹ گن اور ریپیٹرز، 54رائفلیں، 3678پستول اور ریوالور اور 150بم اوردستی بم برآمد کیے، مجموعی طور پر6ماہ میں 2489، 11کلوہیروئن، 2875شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں۔