بریگیڈ میںمنشیات فروشوںکی فائرنگ سے میاںبیوی زخمی

197

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیوایم جناح روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں میاں بیوی زخمی ہو گئے ، فائرنگ مبینہ طور پر منشیات فروشوں نے کی ، تفصیلات کے مطابق بریگیڈ کے علاقے پیپلز چورنگی کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے موٹر سائیکل پر سوار خاتون اور مرد کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا ، جن کو ایمبولنس کے ذریعے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پر زخمیوں کی شناخت 35 سالہ ریاض عرف بلا ولد محمد رحیم اور 32 سالہ صدف زوجہ ریاض کے نام سے ہوئی ہے ، ایس ایچ او بریگیڈ نند لال نے بتایا ہے کہ واقع اتوار پیر کی درمیانی شب کو پیش آیا ، نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے میاں بیوی پر فائرنگ کردی ، شوہر کو ایک گولی گردن میں لگی اور بیوی کی ٹانگ میں لگی ہے ، زخمی ہونے والے تین ہٹی کے رہائشی ہیں، پولیس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ زخمی ہونے والا شخص ریاض عرف بلالیاری کے علاقے چاکیواڑہ بہارکالونی کارہائشی اوراس لیے پولیس افسران سے قریبی تعلقات تھے، مضروب کوگارڈن کے علاقے میں بدنام زمانہ بکی عمران عرف مانی سمیت لیاری گینگ وارکے منشیات فروش کی جانب سے دھمکیاں بھی مل چکی تھیںمضروب کوگردن پر گولی لگنے کے باعث حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے، جبکہ ابتدائی تحقیقات کے دوران واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ معلوم ہوتاہے، جبکہ پولیس واقعہ کی مزیدتحقیقات کررہی ہے۔