بلدیہ شرقی:2ارب 63کروڑ60لاکھ روپے کا بجٹ پیش

457
چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کی زیر صدارت مالی سال 2019-20ء کے بجٹ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں
چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کی زیر صدارت مالی سال 2019-20ء کے بجٹ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں

کراچی(اسٹا ف رپورٹر) بلدیہ شرقی کی کونسل نے بلدیہ شرقی کامالی سال2019-20کے لیے 2 ارب 63 کروڑ60 لاکھ روپے کا متوازن بجٹ متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے چیئرمین معید انور کی سربراہی میں مسلسل تیسرا بجٹ متفقہ طور پر منظور کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی گئی ہے اس موقع پر منعقدہ اجلاس میں فنانس کمیٹی کے چیئرمین آصف میمن نے بجٹ تفصیلات سے کونسل کو آگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ترقیاتی مصارف کے لیے 71 کروڑ50 لاکھ روپے، غیر ترقیاتی مصارف کے لیے 28 کروڑ80 لاکھ روپے، تنخواہوں کی ادائیگی کی مد میں ایک ارب 52 کروڑ 30 لاکھ روپے مختص کیئے گئے ہیں حکومت سندھ سے اوزیڈٹی کی مد میں وصولی کا ہدف 1 ارب 40 کروڑ روپے رکھا گیا ہے جبکہ پراپرٹی/ بیٹرمنٹ ٹیکس کی مد میں سالانہ آمدنی کا ہدف 70 کروڑ روپے، غیر متقولہ جائیداد کی مد میں وصولیوں کا ہدف 26 کروڑروپے جبکہ بلدیہ شرقی نے اپنے ذرائع آمدنی سے وصولیوں کا ہدف 27 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔