سندھ میں ایک ہفتے کے دوران 3ہزار147ملزم گرفتار

182

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران صوبے بھرسے مجموعی طور پر3147 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ و منشیات برآمد کر لیا۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران جرائم کے خلاف کی جانے والی چھاپا مار کاروائیوں، مقابلوں سمیت علاقہ گشت اور ناکہ بندی جیسے اقدامات کی بدولت سندھ پولیس نے1609مفرور ،1029 اشتہاریوںو دیگر509ملزمان سمیت مجموعی طورپر 3147ملزمان کو گرفتارکر لیا۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، ایمونیشن اور منشیات برآمد کرلی۔پولیس کادعویٰ ہے کہ بیشترملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتارکیا گیا ہے۔