شارع فیصل:بناہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پرپابندی سخت

211
شہری چالان جمع کرانے کے لیے لمبی قطاریں لگائے کھڑے ہوئے ہیں
شہری چالان جمع کرانے کے لیے لمبی قطاریں لگائے کھڑے ہوئے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر نے کہا ہے کہ کسی کو بھی بنا ہیلمٹ بائیک چلانے نہیں دیں گے اور شارع فیصل پر بغیرہیلمٹ سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو میٹرو پول ہوٹل کے قریب واقع ٹریفک پولیس چوکی پر ’’ہیلمٹ پہننا لازم‘‘ مہم کے آغاز پر اہلکاروں میں ہیلمٹ کی تقسیم کے موقع پر کیا۔مہم کے تحت شہر بھر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہیں ہو گی ، ٹریفک پولیس کی جانب سے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کے چالان کیے جارہے ہیں ،شاہراہ فیصل پر مہم کے آغاز کے موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک جاویدمہر نے کہا کسی کو بھی بناہیلمٹ بائیک چلانے نہیں دیں گے، شارع فیصل پرکسی کوبھی بنا ہیلمٹ بائیک چلانے کی اجازت نہیں ہوگی، جاویدمہر نے واضح الفاظ میں کہا ہیلمٹ نہیں توسفرنہیں، بغیر ہیلمٹ چالان پرموٹرسائیکل ہیلمٹ لانے پرملے گی، شارع فیصل تاجروں کی مدد سے ہیلمٹ اسٹال لگائے گئے ہیں، 13 مقامات پر قائم اسٹالوں پررعایتی قمیت میںہیلمٹ دستیاب ہیںاور ایک ہی دن میں 400 سے زائد ہیلمٹ بانٹے جاچکے ہیں ،ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا حادثات کی شرح کم کرنے کے لیے فیصلہ کیاگیاہے، ہیلمٹ ہوناانتہائی ضروری ہے اوریہ انسانی زندگی کی چھوٹی سی قیمت ہر موٹر سائیکل سوار کو ادا کرنی چاہیے۔