تیسر ٹاؤن:مکان کے زیرزمین ٹینک سے ڈیڑھ ماہ پرانی لاش برآمد

218

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود تیسر ٹاؤن سیکٹر 51/Cمکان نمبر 920کے زیر زمین پانی کے ٹینک میں لاش کی اطلاع پر پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ریکسیو ایمبو لنس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ، لاش ایک سے ڈیڑھ ماہ پرانی ہے اور مسلسل پانی میں رہنے کے باعث ناقابل شناخت ہے اور بظاہر جسم پر کسی قسم کی گولی نشان نہیں ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔