مولانا فضل الرحمن نے رہبر کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا

206

اسلام آباد(آن لائن) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے رہبر کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس میں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی ، نیب کارروائیوں اور عوامی رابطہ مہم پر غور کیا جائے گا۔رہبر کمیٹی کے اجلاس میں یوسف رضا گیلانی ، نیئر بخاری ، شاہد خاقان عباسی ، احسن اقبال ، میر طاہر بزنجو ، عثمان کاکڑ اور شیرپاؤ سمیت دیگر پارٹیوں کے رہنما شرکت کریں گے ۔