صدر مملکت نے فنانس بل2019-20ء کی منظوری دیدی

268

اسلام آباد (آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فنانس بل2019-20 ء کی منظوری دے دی۔پیر کے روز ایوان صدر کے ترجمان کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فنانس بل2019-20 ء قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد صدر مملکت کو گزشتہ روز بھجوایا گیا تھا جس پر صدر مملکت عارف علوی نے دستخط کر دیے۔صدر عارف علوی کے دستخط کے بعد فنانس بل اور بجٹ یکم جولائی سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی سے آئندہ مالی سال کا بجٹ 28 جون کو منظور کیا گیا تھا جبکہ ایوان نے فنانس بل پر اپوزیشن کی کٹوتی کی تمام تحریکیں مسترد کر دی تھیں۔