پاکستان نے قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کو فراہم کردی

188

اسلا آباد (آن لائن) پاکستان نے 2008ء میں طے پانے والے معاہدے کے تحت اپنی جیلوں میں قید بھارتی قیدیوں کی فہرست اسلام آباد میں قائم بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کردی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی حکومت بھی نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو پاکستانی قیدیوں کی فہرست حوالے کرے گی۔ بھارت کو حوالے کی گئی فہرست کے مطابق پاکستانی جیلوں میں 261 بھارتی قیدی ہیں، ان قیدیوں میں 52 سویلین جبکہ 209 ماہی گیر شامل ہیں۔ دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کے ساتھ قیدیوں کی تفصیلات کا تبادلہ کرتے ہیں۔