القرآن

209

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
(پردے کے تین وقت) ان کے بعد وہ بلا اجازت آئیں تو نہ تم پر کوئی گناہ ہے نہ ان پر، تمہیں ایک دوسرے کے پاس بار بار آنا ہی ہوتا ہے۔ اس طرح اللہ تمہارے لیے اپنے ارشادات کی توضیح کرتا ہے، اور وہ علیم و حکیم ہے۔ اور جب تمہارے بچے عقل کی حد کو پہنچ جائیں تو چاہیے کہ اسی طرح اجازت لے کر آئیں جس طرح ان کے بڑے اجازت لیتے رہے ہیں۔
(النور: 58-59)