وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سلامتی اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

279

وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، ملاقات وزیر اعظم ہاﺅس میں ہوئی۔ملاقات میں ملکی سلامتی اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دونوں اہم شخصیات نے امن و امان کی صورتحال اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔