اینٹی نارکوٹکس فورس نے رانا ثنااللہ کو تحویل میں لے لیا

368

اینٹی نارکوٹکس فورس نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے رانا ثنااللہ کو تحویل میں لے لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما پارلیمانی ایڈوائزری بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے فیصل آباد سے لاہور جارہے تھے کہ سکھیکی کے قریب حراست میں لے لیا۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثنااللہ کو (ن) لیگ کی پارلیمانی ایڈوائزری بورڈ اجلاس کی صدارت کرنا تھی لیکن وہ اجلاس میں نہیں پہنچ سکے۔سیکریٹری جنرل ن لیگ کا کہنا ہے کہ رانا ثنااللہ سے آخری  بار فون پر بات سکھیکی میں رابظہ ہوا جس کے بعد سے رابظہ نہیں ہوپارہا ہے۔