تربت ، بم دھماکے میں ایک شخص زخمی،مقامی اسپتال منتقل

345

تربت(آئی این پی ) بلوچستان کے ضلع تربت میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق تربت کے علاقے جوسک میں سڑک کنا رے نصب دیسی ساختہ بم کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں قر یب سے گزرنے والی گاڑی میں موجود ایک شخص زخمی ہوگیا۔واقعے کے فوری بعد زخمی شخص کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔دھماکے کی تحقیقات کیلئے انتظامیہ اور مقامی پولیس کی جانب سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔