لاڑکانہ پولیس کی کارروائیوں میں 397 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

376

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ کی ہدایات پر رینج کے پانچوں اضلاع کی پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں 397 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرکے متعلقہ تھانوں پر مقدمات درج کرلیے ہیں۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے بتایا کہ رینج کے پانچوں اضلاع لاڑکانہ، قنبر شہدادکوٹ، شکارپور، جیکب آباد اور کشمور کندھ کوٹ پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 397 ملزمان جن میں 281 اشتہاری اور 116 روپوش ملزمان شامل ہیں انہیں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے متعلقہ تھانوں پر مقدمات درج کرلیے ہیں۔