پاکستان نے ایشین جونیئر انفرادی اسکواش چیمپئن شپ بوائز انڈر 15 ٹائٹل جیت لیا

317

مکائو (جسارت نیوز) پاکستانی کھلاڑی محمد حمزہ خان نے ایشین جونیئر انفرادی اسکواش چیمپئن شپ میں بوائز انڈر 15 ٹائٹل اپنے نام کر لیا، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں ملائیشین حریف جائوشم کو شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اتوار کو مکائو، چین میں منعقدہ ایونٹ میں کھیلے گئے بوائز انڈر 15 ایونٹ کے فائنل میں پاکستانی کھلاڑی محمد حمزہ خان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملائیشیا کے جائوشم چوہان کو 5-11، 11-7، 12-10 اور 11-7 سے شکست دے کر ٹائٹل حاصل کیا۔