پاک سیکورٹی کے عابد حسین کو بحال کیا جائے‘ستار نیازی

239

عابد حسین ولد فدا حسین نے مزدور رہنما عبدالستار نیازی کی معرفت جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر ایسٹ ڈویژن کو درخواست دی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار پاک سیکورٹی پرائیویٹ لمیٹڈ معرفت IIL میں 9-12-2016 سے مستقل ملازم ہوں میری آخری تنخواہ 16100 ہے۔ پاک سیکورٹی انتظامیہ درخواست گزار اور دیگر تمام گارڈز سے بغیر اوور ٹائم کے جبری روزانہ کی بنیاد پر 12 گھنٹے ڈیوٹی لے رہی ہے۔ جبکہ لیبر قوانین کے تحت ڈیوٹی کی حد 8 گھنٹے مقرر ہے۔ پاک سیکورٹی انتظامیہ نہ ہی کوئی ہفتہ واری
چھٹیاں اور نہ ہی اتفاقی بیماری اور سالانہ چھٹیاں نہیں دیتی۔ درخواست گزار نے مندرجہ بالا آئینی حقوق کا انتظامیہ پاک سیکورٹی سے مطالبہ کیا تو سیکورٹی انتظامیہ کی جانب سے دھمکی دی گئی کہ اگر تم نے قانونی حقوق لینے ہیں تو سندھ سرکار سے مطالبہ کرو ہمارے پاس اسی تنخواہ میں 12 گھنٹے ڈیوٹی کرنی ہوگی اور کوئی اوور ٹائم نہیں ملے گا۔ پاک سیکورٹی انتظامیہ نے زبانی جبری بغیر کسی قانونی وجہ سے 9-2-2019 کو گیٹ اسٹاپ کرتے ہوئے نوکری سے فارغ کردیا۔ انتظامیہ پاک سیکورٹی کا مذکورہ اقدام ٹرم آف ایمپلائمنٹ اسٹینڈنگ آرڈر ایکٹ 2015 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
درخواست گزار کو سال 2017-2018 کا پانچ فیصد WPPF بھی دینے سے صاف انکار کردیا گیا اور دیگر قانونی واجبات بھی ادا کرنے سے انکار کردیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے قانونی واجبات کی تفصیل درج ذیل ہے۔
پانچ فیصد WPPF سال 2017-2018،
64800روپے، گریجویٹی 2 سال، 32,200روپے، نوٹس پے، 16,100روپے، اوور ٹائم روزانہ 4 گھنٹے آخری 2 سال 2920گھنٹے 195640روپے، ہفتہ واری چھٹیوں کے اوور ٹائم 96 یوم 51456روپے، ہالی ڈے چھٹیوں کا اوور ٹائم 26 یوم 13936روپے، کل ٹوٹل قانونی واجبات 374132۔ آپ سے اپیل ہے کہ درخواست گزار کے مندرجہ بالا قانونی واجبات پاک سیکورٹی انتظامیہ سے دلائے جائیں جو کہ درخواست گزار کا قانونی حق ہے۔