ایس ای ایس ایس آئی کی گورننگ باڈی کو غیر قانونی قرار دیا جائے

278

سندھ سوشل سیکورٹی (SESSI) کی سہ فریقی گورننگ باڈی کو غیر قانونی و کالعدم قرار دینے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں ادارہ کی افیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے اپنے صدر بلند اقبال کے توسط سے آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت درخواست داخل کردی ہے۔ جس کی ابتدائی سماعت 25 جون کو ہوئی اور اس کو ریگولر سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے حکومت سندھ کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔ اس درخواست میں آجر نمائندگان شاہ جہاں شیخ و پرنس حامد علی خان اور ٹریڈ یونین نمائندگان عبدالواحد شورو، محمد خان ابڑو اور ناصر عزیز منصور کو بھی فریق بنایا گیا ہے اور ان کو بھی عدالت نے نوٹس جاری کردیے ہیں۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ گورننگ باڈی قانون میں ترمیم کے بعد غیر موثر و غیر قانونی ہوگئی ہے ان کو فرائض کی انجام دہی سے روکا جائے۔ نیز آجر و ٹریڈ یونین نمائندگان بھی اپنے طبقہ کے نمائندہ افراد نہیں ہیں جن کو صرف پسندیدگی و مخصوص مقاصد کی تکمیل کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ لہٰذا اس گورننگ باڈی کے تمام فیصلوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ازروئے قانونی ترمیم نمائندہ افراد پر مشتمل گورننگ باڈی کو تشکیل دیا جائے۔