مہنگائی کی دلدل میں دھکیلناحکومت کی نالائقی ہے،انس نورانی

307

کراچی(نمائندہ جسارت) مولانا انس نورانی نے کہا ہے کہ غریب عوام کبھی بھی حکمرانوں کی ترجیح نہیں رہے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنا مسلط کردہ حکومت کی نالائقی ہے جبکہ شاہ اویس نورانی نے کہا کہ غیر منصفانہ انتخابی نتائج کی صورت میں بنائی گئی حکومت نظریہ ضرورت پر کاربند لوگوں کا مجموعہ ہے جن کی ڈور میں خاص قوت کے ہاتھوں میں ہیں۔ انہوں سیاسی انتقام کی پاداش میں پاکستان کے غریب اور مجبور عوام رگڑے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ نورانی ؒ کی یاد میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جے یو پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل کے ترجمان علامہ شاہ
انس نورانی، جے یو پی سندھ کے صدر مفتی محمد ابراہیم قادری، جے یو پی پنجاب کے صدر علامہ نور احمد سیال ودیگر نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں سچی اور ستھری سیاست کرنے والوں کو اقتدار کے ایوانوں سے دور رکھے جانے کا خمیازہ آج ناسور کی صورت میں پوری قوم بھگت رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علامہ شاہ احمد نورانی نے اسلام اور پاکستان کے جرت مند سالار کی حیثیت سے استعمار اور انکے گماشتوں کو ہمیشہ للکارا اور میدان عمل میں ثابت قدمی سے قوم کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیتے رہے۔