فردوس عاشق اعوان کی نوکری کسی اور کو ملنے والی ہے،طلال چودھری

241

اسلام آباد (آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ فردوس باجی نالائق حکومت میں ہم نہیں پورا پاکستان تڑپ رہا ہے۔ فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل میں طلال چودھری نے کہا کہ اقتدارکے لیے آپ جیسے لوگ تڑپتے اور وفاداریاں بدلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فردوس باجی!آپ اس لیے تڑپ رہی ہیں، آپ کی نوکری کسی اور کو ملنے والی ہے۔ فردوس باجی!نوکری کریں،کچھ دن رہ گئے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ پچ پر لگاتار کھیلنے والوں کو سرکاری وسائل کے بغیر رہنے کی عادت ڈالنا ہوگی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں میں آئینی مدت پوری کرنے کی حمایت کرنے والے آج کس منہ سے مڈ ٹرم انتخابات کی بات کر رہے ہیں؟یہ لوگ 10 ماہ اقتدار کے بغیر نہیں
گزار سکتے؟ فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ اقتدار کے بغیر ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی پانی کے بغیر،اب انہیں4 سال ایسے ہی تڑپنا ہوگا۔