امریکا سے جوہری ہتھیاروں میں کمی کا معاہدہ ممکن ہے، روسی صدر

295

ماسکو(صباح نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کا 2021 ء تک کوئی نیا معاہدہ ممکن ہے۔ امریکا اور روس کے درمیان ایک دہائی پرانی جوہری ہتھیاروں میں کمی کی ڈیل نیو اسٹارٹ 2021 ء ہی میں ختم ہو رہی ہے۔ روسی صدر نے واضح کیا کہ اس مناسبت سے اعلیٰ سفارت کاروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ پیوٹن نے معاہدے کے طے پانے کی کوئی حتمی تاریخ بتانے سے یہ کہہ کر گریز کیا کہ ابھی ایسا کہنا قبل از وقت ہے۔