مختلف شعبوںمیں اہداف کا حصول یقینی بنائیں گے، وزیراعلیٰ پختونخوا

258

پشاور (آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے آئندہ مالی سال کیلیے مختلف شعبوں میں حقیقت پسندانہ اہداف کا تعین کیا ہے جن کا حصول یقینی بنایا جائے گا، بہتر طرز حکمرانی اور کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت خیبر پختونخوا تجارتی، معاشی اور صنعتی سرگرمیوں کیلیے کھل چکا ہے جس سے نہ صرف صوبے کے مالی حالات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے بلکہ قومی سطح پر معاشی بحران سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ پورے صوبے کی یکساں ترقی چاہتے ہیں۔ خصوصی طور پر پسماندہ علاقوں کی محرومیوں کا ازالہ کرنا ترجیحات میں شامل
ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت ملک میں حکمرانی کا صاف اور شفاف نظام چاہتی ہے اور اسی مقصد کے تحت مختلف شعبوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے جن کا تسلسل قوم کے روشن مستقبل کا ضامن ہے۔ باشعور عوام ان اصلاحات سے خوش ہیں تاہم اپنی بقا کی جنگ میں مصروف روایتی سیاسی جماعتیں اور کرپٹ عناصر تحریک انصاف کے ملک دوست اور منفرد طرز حکمرانی سے خوفزدہ ہیں۔