بھکر کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ،ایک ہی خاندان کے7 افراد جاں بحق

455

دلیوالا،پسنی(آن لائن+صباح نیوز)بھکر کے نزدیک جہان خان کے علاقے میں ٹرالر اور کیری ڈبہ میں تصادم،ایک ہی خاندان کے بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو اور علاقائی امدادی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔جاں بحق ہونے والوں کا تعلق حیدرآباد سے بتایا جارہا ہے۔ ڈی سی بھکر موقع پر پہنچ گئے ،پولیس کی بھاری نفری بھی اپنی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ علاوہ ازیںپسنی کے قریب سمندر میں مچھلیاں پکڑتے ہوئے 3 ماہی گیر ڈوب گئے، ایک ماہی گیر کی لاش نکال لی گئی جبکہ باقی 2 کی تلاش جاری ہے۔گوادر کے علاقے پسنی میں ساحل کے قریب سمندر میںایک ماہی گیر اپنے بیٹے اور بھتیجے کے ہمراہ جال لگا کر مچھلیاں پکڑ رہا تھا کہ سمندر میں اچانک آنے والی بڑی لہر تینوں ماہی گیروں کو بہا کر لے گئی۔پولیس کے مطابق ماہی گیر باپ کی لاش پسنی کے قریب بدوک سے مل گئی تاہم باقی2کی تلاش جاری ہے، سمندر کی صورتحال کے باعث سمندر میں ماہی گیری پر مقامی طور پر بابندی ہے۔