حکومت نے آزاد کشمیر کا بجٹ بڑھا دیا، صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر

193

اسلام آباد(صباح نیوز) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے سابق صدرکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے انتہائی فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت آزاد کشمیر کا نہ صرف بجٹ بڑھا یا بلکہ سیزفائر لائن کے متاثرین کے لیے بھی3 ارب روپے جاری کر دیے ہیں تاکہ انکی مشکلات کم ہو سکیں۔تاہم میں یہ مطالبہ کرتا ہوں کہ سیز فائر لائن کے متاثرین کے لیے مختص فنڈز وزراء اور ممبران اسمبلی کی بجائے انتظامیہ کے ذریعے تقسیم کیے جائیں کیونکہ آزاد کشمیر کی موجودہ
حکومت سیز فائر لائن کے متاثرین کے لیے کوئی کام نہیں کر رہی بلکہ یہ فنڈز یاتوکرپشن کی نظر ہو جائیں گے یا پھر من پسند لوگوں میں تقسیم کر دیئے جائیں گے۔اسی طرح وفاقی حکومت آج یکم جولائی سے آزاد کشمیر میں انصاف ہیلتھ کا رڈ کا اجراء کر رہی ہے پہلے فیز میں 3لاکھ 33 ہزار خاندان اس سے مستفید ہونگے۔ اس طرح فوری طور پر ان لوگوں کا علاج معالجے کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اگر کوئی باقی رہ بھی جائے تو وہ اس سلسلے میں ہم سے رابطہ کرے ہم اس کا مسئلہ حل کرائیں گے۔اسی طرح آزاد کشمیر میں بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے لئے دوبارہ سروے کیا جائے تاکہ یہ فنڈز مستحق لوگوں تک پہنچ سکیں اور جو لوگ باقی رہ جائیں انہیں اس پروگرام میں شامل کیا جائے اوراس سلسلے میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی