لیگی رکن اسمبلی ریاض پیرزادہ نے پارٹی چھوڑنے کی تردید کر دی

207

اسلام آباد (صباح نیوز) سابق وفاقی وزیر، مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ریاض پیرزادہ نے پارٹی چھوڑنے کی افواہوں کی تردید کردی۔ سرائیکی زبان میں جاری کیے گئے اپنے وڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میرا قائد اور رہبر نواز شریف جیل میں ہے‘میں ایسے وقت میں انہیں کیسے چھوڑ سکتا ہوں؟ انہوں نے کہا کہ میں عزت دار آدمی ہوں‘ میری پارٹی چھوڑنے کی افواہیں مکمل طور پر غلط ہیں۔ ن لیگی رکن اسمبلی نے میڈیا سے درخواست کی کہ وہ افواہیں پھیلانے سے گریز کرے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق وڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے پورے جذبے اور ایمان  کے ساتھ ن لیگ کے ساتھ ہوں اور میرا قائد نواز شریف ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے اپنے ایک ٹوئٹمیں دعویٰ کیا تھا کہ مسلم لیگ ن کے15 ارکان اسمبلی نے بنی گالہ میں وزیراعظم سے ملاقات کی ۔ اس ٹوئٹ کے بعد ریاض پیرزادہ کا نام بھی افواہوں کی زد میں رہا۔