مری میں سیاحوں اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ڈولفن فورس تعینات

173

مری(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر مری میں ڈولفن فورس تعینات کر دی گئی،ڈولفن فورس نے پیٹرولنگ شروع کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کو مری میں ڈولفن فورس کی فوری تعیناتی کے لیے ہدایات جاری کی تھیں جس پر ڈولفن فورس نے پیٹرولنگ شروع کر دی ہے،ڈولفن فورس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوری ایکشن لے گی اور سٹریٹ کرائم کے سدباب کے لیے بھی فرائض سرانجام دے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ مری میں سیاحوں اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ڈولفن فورس تعینات کی گئی
ہے،فورس کی تعیناتی سے سیاحوں اور شہریوں میں تحفظ کا احساس بڑھے گا۔