تربت میں دھماکا، گاڑی میں سوار شخص زخمی

247

تربت (صباح نیوز) تربت میں بم دھماکے کے نتیجے میں 1 شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تربت کے علاقے جوسک میں سڑک کنا رے نصب دیسی ساختہ بم کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں قر یب سے گزرنے والی گاڑی میں موجود ایک شخص زخمی ہوگیا۔واقعہ کے فوری بعد زخمی شخص کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔دھماکے کی تحقیقات کیلیے انتظامیہ اور مقامی پولیس کی جانب سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ۔