کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) گوادر کے شہری بھی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے۔ ریلی کے شرکا کا پلے کارڈز بینرز اُٹھا کر شہر کی مختلف شاہراؤں پر گشت۔ اس موقع پر ریلی کے شرکا سے سینیٹر کہدہ بابر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق نا صرف پاکستان کی علامت سینیٹ کے چیئرمین ہیں بلکہ
ملکی اداروں کی سربراہی میں بلوچستان کے نمائندے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ بلوچستان کو احساس محرومی میں مبتلا کرنے کی معافیاں مانگی جاتی ہے اور آج جب بلوچستان کا ایک بیٹا بلوچستان کی نمائندگی کر رہا ہے تو اس کے خلاف تعصب کی بنیاد پر واویلہ کیا جارہا ہے، معافیاں مانگنے سے بلوچستان کا احساس محرومی دور نہیں ہوگا بلکہ بلوچستان کو اس کا جائز مقام دیکر بلوچستان کے حق حکمرانی کے حق پر ڈاکا زنی کو بھی روکنے کی ضرورت ہے تاکہ بلوچستان کی عوام کو یہ باور ہوسکے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں ان کی ہمدرد ہیں۔