امریکی صدر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شمالی کوریا کی سرزمین پر20 قدموں کا دورہ

555
پیانگ یانگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کم جونگ ان کے ساتھ شمالی کوریا کے غیر فوجی علاقے میں داخل ہو رہے ہیں
پیانگ یانگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کم جونگ ان کے ساتھ شمالی کوریا کے غیر فوجی علاقے میں داخل ہو رہے ہیں

پیانگ یانگ(مانیٹر نگ ڈ یسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کا مختصر دورہ کیا اور کم جونگ ان سے مصافحہ کر کے واپس لوٹ گئے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق جی 20 اجلاس میں شرکت کے بعد امریکی صدر جنوبی کوریا پہنچے جہاں سے وہ شمالی کوریا کے غیر فوجی علاقے میں گئے جہاں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے ان کا استقبال کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کم جونگ ان سے مصافحہ کیا اور شمالی کوریا کی حدود میں چند قدم جا کر واپس لوٹ آئے۔ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے واحد صدر بن گئے جنہوں نے شمالی کوریا کی سرزمین پر قدم رکھا، امریکی صدر نے شمالی کوریا کی زمین پر مجموعی طور پر 20 قدم رکھے۔امریکی صدر نے رخصت ہونے کے بعد اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ کم جونگ ان سے شاندار ملاقات کے بعد جنوبی کوریا سے رخصت ہورہا ہوں، شمالی کوریا کی سرزمین پر کھڑا ہوا جو سب کے لیے اہم پیغام اور اعزاز ہے۔