کراچی (پ ر) اہل پنجاب نے اردو زبان و ادب کی زیادہ بہتر خدمت کی ہے اور اس حوالے سے انہیں سبقت حاصل ہے۔ نفاذ اردو کی تحریک میں ہمیں اہل پنجاب کو پیشوا بنا کر دوسروں کی رہنمائی میں آگے بڑھنا چاہیے۔ یہ بات پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی، سابق وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی نے تحریک نفاذ اردو پاکستان کی 173 ویں شام میں اپنے صدارتی خطاب میں کہی۔ تحریک نفاذ اردو کے صدر نسیم شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ تحریک کی یہ تقریب میں جس قائداعظم رائٹرز کے تحت ڈاکٹر عبدالقدیر خان بکس ایوارڈز یافتگان کے اعزاز میں ترتیب دی گئی ہے۔