دوستوں کے ساتھ فارم ہاؤس جانے والا ڈاکو کے ہاتھوںقتل

211

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انگارہ گوٹھ کے قریب دوستوں کے ساتھ فارم ہاؤس جانے والے شخص کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گلشن معمار تھانے کی حدود انگارہ گوٹھ میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی شناخت35 سالہ کملیش کمار کے نام سے کی گئی۔ایس ایچ او اشتیاق غوری کے مطابق مقتول اپنے دوستوں کے ہمراہ فارم ہاؤس پر جا رہا تھا کہ ایک نامعلوم ملزم نے انکی گاڑی کو روکا اور لوٹ مار کی کوشش کی،اس دوران مقتول نے مزاحمت کر دی جس پر ملزم نے اس پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گیا، مقتول کو ایک گولی لگی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گیا۔پولیس نے بتایا کہ مقتول سول لائن کا رہائشی تھا اور واقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔