طارق روڈـ:کسٹمز حکام کی جانب سے لاکھوںکا کپڑا ضبط کرنے پر احتجاج

217

کراچی (اسٹاف رپورٹر )طارق روڈ پر واقع شاپنگ پلازہ میں دکانوں سے مبینہ طور کسٹم حکام کی جانب سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا ضبط کیے جانے پر تاجر سراپا احتجاج بن گئے۔تفصیلات کے مطابق فیروزآباد تھانے کی حدود طارق روڈ پر واقع شاپنگ پلازہ میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب مبینہ طور پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہو ئے دکانوں سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا ضبط کرلیا جس کی اطلاع ملتے ہی تاجروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کے خلاف سڑک پر دھرنا دے کر احتجاج شروع کردیا ، جس کے نتیجے میں سڑک پر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔تاجروں کا کہنا تھا کہ مبینہ کسٹم حکام دکانوں کے تالے توڑ کر کپڑ ااٹھاکے لے جاتے ہیں، اس قسم کی کارروائیاں جاری رہیں تو بھر پور احتجاج کریںگے، بعدازاں پولیس کی جانب سے مداخلت اور مذاکرات کے بعد تاجر پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔