نیوکراچی صنعتی ایریا:تولیہ فیکٹری میں آتشزدگی،لاکھوں کاسامان خاکستر

223

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) نیو کراچی صنعتی ایریا میں واقع تولیہ بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا تھانے کی حدود سیکٹر 12/Bپلاٹ نمبر 26پر قائم تولیہ بنانے والی فیکٹری میں اتوار کی صبح تقریبا 7بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے شعلوں اور دھوئیں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ،آگ کی اطلاع پر پولیس کے ساتھ فائر بریگیڈ کی 2گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی تاہم تیز ہوا کے باعث آگ نے شدت اختیار کرلی جس پر مزید گاڑیوں کو طلب کرلیا گیا ۔دوسری جانب آگ کی شدت پر واٹر بورڈ حکام نے بھی ایمرجنسی نافذ کرتے ہو ئے متعدد ٹینکر موقع پر بھیج دیے، ترجمان نے بتایا کہ آگ پر مجموعی طور پر 7 گاڑیوں کی مدد سے 6گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا اورآگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔