آئی بی ٹیسٹ پاس کرنے والے امیداروں کا انتظار ختم

285

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کا بڑا فیصلہ،آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کا انتظار ختم ہوگیا ،وزیر تعلیم سردار شاہ نے ایک ہفتے میں آفر آرڈر جاری کرنے کا حکم دے دیاہے۔انہوں نے محکمے کے تمام ڈائریکٹرز و ڈسٹرکٹ افسران کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نئے اساتذہ کی بھرتیوں میں دیر کیوں ہوئی ہے، انہوں نے بھرتیوں کا مرحلہ ایک ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔سید سردار شاہ کا کہنا تھا کہ جے ای ایس ٹی اور ای سی ٹی اساتذہ کی ڈگریاں تصدیق کے لیے یونیورسٹیز کو بھیجی گئیں ہیں جو ابھی تک واپس نہیں آئیں،یونیورسٹیز سے تصدیق کا عمل مکمل ہونے میں بہت دیر ہوجائے گی،ان کا انتظار نہ کریں بلکہ یونیورسٹیز سے تصدیق کا عمل مکمل ہونے تک امیدواروں کو مشروط آفر آرڈر جاری کردیں۔انہوں نے کہا کہ آفر لیٹر میں تمام تعلیمی اسناد و ڈومیسائل کی مکمل تصدیق کی مشروط شق شامل کرلیں،اگر کسی کی ڈگری یا ڈومیسائل کی تصدیق نہ ہوئی تو اس کا آفر آرڈر کینسل سمجھا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ تمام امیدواروں کو پہلے سے طے شدہ یوسی و تعلقہ کے اسکولز میں ہی مقرر کیا جائے۔