عوام کومہنگائی کی دلدل میں دھکیلنا حکومت کی نالائقی ہے،انس نورانی

248

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مولانا انس نورانی نے کہا ہے کہ غریب عوام کبھی بھی حکمرانوں کی ترجیح نہیں رہے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنا مسلط کردہ حکومت کی نالائقی ہے جبکہ شاہ اویس نورانی نے کہا کہ غیر منصفانہ انتخابی نتائج کی صورت میں بنائی گئی حکومت نظریہ ضرورت پر کاربند لوگوں کا مجموعہ ہے جن کی ڈور میں خاص قوت کے ہاتھوں میں ہیں۔ انہوں سیاسی انتقام کی پاداش میں پاکستان کے غریب اور مجبور عوام رگڑے جارہے ہیں۔