عالمی مسائل کی اصل وجہ قوانین پرعمل نہ ہو ناہے،ملیحہ لودھی

243

نیویارک(صباح نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ عالمی مسائل کا حل نہ ہونا قوانین پرعمل نہ ہونے کی وجہ سے ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی میں مباحثہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مسائل کا حل نہ ہونا قوانین پرعملدرآمد کا نہ ہونا ہے، مقبوضہ علاقوں کو حقوق دیے بغیر بیانات کھوکھلے رہیں گے، مصائب میں گھرے افراد کی مدد کے لیے کوششوں کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ تنازعات کو بڑھنے سے پہلے ہی سفارت کاری و ثالثی سے حل کرلینا چاہیے، خطے میں نفرت پر مبنی سیاسی بیانات کا پھیلا ئو باعث تشویش ہے، اسلام دشمن رویوں کے عالمی امن پر منفی اثرات کو نظرانداز نہیں کرناچاہیے۔