سوشل میڈیا پر’’ملک بچائو افغانی بھگائو‘‘ پرجوش مہم کا آغاز کردیا گیا

252

اسلام آباد (آن لائن)’’ملک بچائو افغانی بھگائو‘‘ سوشل میڈیا پر پرجوش اور ولولہ سے مہم کا آغاز کردیا گیا ہے‘ مصلحت پسندوں نے بھی گزشتہ روز کرکٹ واقعے پر اپنی آرا دینا شروع کردی ہیں۔40 سال کی مہمان نوازی کرکے دیکھ لی اب بغیر ویزہ کوئی افغان ملک میں نہیں آنا چاہیے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ پسماندہ علاقوں سے چلنے والی تحریک میں لاکھوں افراد نے شیئرز اور لائیکس کرنا شروع کردیا ہے۔ دوسری جانب مصلحت پسند لوگ جو کہ میانہ روی اور عقیدت کے بندھن میں بندھے تھے‘ انہوں نے بھی افغان اور پاکستان کرکٹ میچ کے بعد پیدا ہونے والے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے افغانیوں کو نمک حرام تک کہنا شروع کردیا ہے اور سوشل میڈیا پر چلنے والی تحریک کا حصہ بن گئے ہیں۔