نیب کا بابر اعوان کی بریت کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

245

اسلام آباد (صباح نیوز) قومی احتساب بیورو نے نندی پور پاور پروجیکٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان اور جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کی بریت چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت کے 25 جون 2019 کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چینلج کیا جائے گا۔ نیب کا مؤقف ہے کہ احتساب عدالت نے شواہد کو نظر انداز کرتے ہوئے جلد بازی میں قانون کے منافی بابر اعوان کی بریت کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق عدالت کی جانب سے تحریری فیصلہ ملنے پر اپیل تیار کی جائے گی۔