کوئٹہ: لاپتا افراد کمیشن نے 5 روز میں 72 مقدمات کی سماعت کرلی

236

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے کمیشن نے اب تک 72 کیسز کی سماعت کرلی جبکہ 4 افراد کے منظر عام پر آنے کی تصدیق ہوگئی۔ جسٹس ریٹائرڈ فضل الرحمن کی سربراہی میں لاپتا افراد کی بازیابی کیلیے قائم کمیشن کیسز کی سماعت کر رہاہے۔ کمیشن نے پہلے 5 روز کے دوران 72 لاپتا افراد کے کیسز کی سماعت کی۔ محکمہ داخلہ کے مطابق لاپتا افراد میں سے 4 کے منظر عام پر آنے کی بھی تصدیق ہوچکی ہے۔ لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیسز کی سماعت 3 جولائی تک جاری رہے گی۔